بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں، گھر کا مسئلہ ہے، قدوس بزنجو
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین میں اختلافات نہیں ہیں۔ یہ گھر کا مسئلہ ہے، جسے آپس میں حل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ و سینیٹر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے قائدین کے درمیان اختلافات گھر کا مسئلہ ہے۔ جسے آپس میں حل کریں گے۔ یہ بات انہوں نے حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں، بلکہ گھر کا مسئلہ ہے۔ جسے ہم گھر میں بیٹھ کر حل کریں گے۔ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار دینے والی پارٹی ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کا روزگار باڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے۔ میں نے اپنے دور میں باڈر ٹریڈ کے روزگار سے وابستہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں حب ماسٹر پلان اور حب ڈیلولپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دی تھی، جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا اور حب شہر کے تمام بنیاد مسائل ماسٹر پلان کے تحت حل ہوجائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ملکی فیصلے وہ کررہے ہیں جو منتخب نمائندے ہی نہیں ،شاہد خاقان
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں چلتی، جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں معاشی حکومت نہیں چلتی۔ ملک کے حالات بہتر کرنے کیلیے کام کرنا ہے ہم آئین قانون حقوق کی بات کرنی ہے۔