رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سرگرم عمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سرگرم عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میریامین کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی۔ گرانفروشی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل گراں فروشوں پر ضلعی انتظامیہ نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہویے اشیا خوردونوش کی وافر مقدار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یعنی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں چیک پرتال شروع کی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
33 سال بعد رمضان المبارک میں قدرت کا نایاب فلکیاتی مظہر
اس سال ماہ رمضان المبارک میں ایک نایاب فلکیاتی مظہر رونما ہونے کے قوی امکانات ہیں جو ہر 33 سال بعد ایک بار دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ مظہر قمری اور شمسی کیلنڈرز کے درمیان ایک غیر معمولی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جس میں رمضان المبارک کا آغاز شمسی کیلنڈر کے مطابق مارچ کے مہینے کے ساتھ ہوگا۔
دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے 2اہم کیلنڈرز استعمال ہوتے ہیں، شمسی (عیسوی کیلنڈر)اور قمری (ہجری کیلنڈر)۔ شمسی کیلنڈر سورج کی حرکت پر مبنی ہے جب کہ قمری کیلنڈر چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان دونوں کیلنڈرز کے مہینوں کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا لیکن ہر 33 سال بعد یہ دونوں کیلنڈرز ایک خاص ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان 2025 کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کے قوی امکانات ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہجری مہینہ رمضان اور شمسی ماہ مارچ ایک ہی تاریخ سے شروع ہوں گے۔ یہ ایک نایاب موقع ہے جو ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے۔ اس کی وجہ چاند اور سورج کے مداروں میں ایک خاص قسم کی ہم آہنگی ہے، جو ریاضیاتی درستگی کا ایک غیر معمولی مظہر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مظہر چاند اور زمین کی حرکتوں میں موجود غیر معمولی ریاضیاتی درستی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہر 33 سال بعد چاند اور سورج کے مداروں میں ایک خاص ترتیب بنتی ہے، جس کی وجہ سے قمری اور شمسی کیلنڈرز کے مہینے ایک ساتھ شروع ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ ہمیشہ رمضان میں نہیں ہوتا، لیکن ہر 33 سال میں کسی نہ کسی مہینے میں ایسا ضرور ہوتا ہے۔
رمضان2025 کا یہ نایاب آغاز نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک خاص موقع ہوگا۔ یہ مظہر قدرت کے نظام کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے، جو انسان کو قدرت کے اسرار پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔