UrduPoint:
2025-02-22@08:05:26 GMT

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تدفین کے مسائل

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تدفین کے مسائل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) متعدد ٹرانس جینڈرز کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ان کا دکھ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے، جب ان کے ساتھی موت کے بعد باعزت تدفین سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کے بقول ٹرانس جینڈرز کو عام قبرستانوں میں جگہ نہ ملنے، نماز جنازہ پڑھانے کے لیے کسی مذہبی شخصیت کے دستیاب نہ ہونے اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے عام سٹاف کا عدم تعاون جیسے مسائل مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی سرگرم رکن ریم شریف نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ دنیا چھوڑ جانے والے ٹرانس جینڈرز کی تدفین کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے معاشرتی رویوں میں بہتری اور عوام میں شعور کی بیداری ناگزیر ہے تاکہ ٹرانس جینڈرز کو عزت و وقار کے ساتھ سپردِ خاک کرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔

(جاری ہے)

موت کے بعد لاوارث؟

راولپنڈی میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ایک رہنما ببلی ملک نے بتایا کہ خونی رشتہ دار اکثر اپنے ٹرانس جینڈر بچوں کی ذمہ داری لینے سے انکاری ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تدفین کی ذمہ داری ان کے منتخب کردہ ٹرانس جینڈر خاندانوں پر آ جاتی ہے۔

ببلی ملک کے مطابق زندگی میں لاتعلقی برتنے والے یہ خاندان اپنے ٹرانس جینڈر رشتہ داروں کے جنازے میں شرکت سے بھی کتراتے ہیں اور بعض اوقات معاشرے میں بدنامی کے خوف سے مرنے کے بعد پہچاننے سے بھی انکار کر دیتے ہیں، ''سماجی دباؤ اور بدنامی کے خوف سے ٹرانس جینڈرز کے جنازے گھروں میں رکھنے سے گریز کیا جاتا ہےکیونکہ لوگ سوالات اٹھاتے ہیں۔

‘‘

ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ریم شریف نے پشاور کے اقبال پلازہ میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کرک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر، جس کا فرضی نام کومل تھا، کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس کا جنازہ پڑھانے کے لیے کوئی بھی مقامی عالم تیار نہ تھا۔

خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل

بالآخر شام ڈھلنے کے بعد خطیر رقم دے کر ایک صاحب کو جنازہ پڑھانے پر آمادہ کیا گیا، '' دیکھیے ہمارے معاشرے میں کسی ٹرانس جینڈر پر ہاتھ اٹھانا یا اسے تشدد کا نشانہ بنانا تو ایک عام سی بات سمجھا جاتا ہے لیکن اس دکھ کا اندازہ لگانا آسان نہیں ہے، جب کسی کے پیارے کی میت کی تدفین ایک بڑا چیلنج بن جائے۔

یہ صورت حال اس وقت تو بہت ہی سنگین صورت اختیار کر جاتی ہے، جب مرنے والے ٹرانس جینڈر کے والدین یا قریبی رشتہ داروں کا کوئی اتا پتا نہ ہو اور اس کی شناختی دستاویزات بھی دستیاب نہ ہوں۔‘‘

اسلام آباد میں انسانی حقوق کی کارکن ندیم کشش کے مطابق ٹرانس جینڈرز کی شناخت والدین سے نہ جڑنے کے باعث اکثر ان کی قبروں پر نام کی تختی نہیں لگائی جاتی، جس سے ان کی پہچان اور یاد دونوں مٹ جاتے ہیں۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے علیحدہ قبرستان؟

ایک درجن کے قریب ٹرانس جینڈرز سے ہونے والی بات چیت سے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں ان کے لیے کوئی مخصوص قبرستان موجود نہیں ہے تاہم بعض ٹرانس جینڈر اپنے روحانی پیشواؤں کے درباروں یا مزاروں کے قریب دفنائے جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ببلی ملک کے مطابق پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی نے کبھی علیحدہ قبرستان کا مطالبہ نہیں کیا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے، کیونکہ اس طرح مزید تفریق جنم لے گی۔

ان کے بقول معاشرے میں ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے رویے مختلف ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ شعور اور قبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ببلی ملک نے راولپنڈی کے مائی ٹیڈی نامی ٹرانس جینڈر کی تدفین کا واقعہ بیان کیا، جس میں تنازع پیدا ہوا مگر شاہ پیارے قبرستان کے منتظمین نے انہیں دربار کے قریب دفنائے جانے کی اجازت دے دی، یہ کہہ کر کہ وہ بھی مسلمان ہے۔

صنفی شناخت کا مسئلہ

ریم کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر ہونا صرف صنفی شناخت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ سماجی قبولیت اور محدود روزگار کے مواقع سے بھی جڑا ہے۔ ان کے مطابق ٹرانس جینڈرز کو امتیازی سلوک اور تنقید کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کرنے سے ان کی سماجی حیثیت میں بہتری آ سکتی ہے۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو عمومی طور پر تحقیر آمیز رویے اور شدید جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاشرتی رکاوٹوں کے باعث ان کی اکثر رات کے وقت خاموشی سے تدفین کر دی جاتی ہے۔

پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حوالے سے حتمی اور قابل اعتماد اعداوشمار میسر نہیں ہیں۔ پاکستان کے سرکاری حلقوں کا اصرار ہے کہ یہ تعداد اکیس سے بائیس ہزار کے قریب ہے تاہم آزاد تجزیہ نگار اس تعداد سے متفق نہیں ہیں۔ ان کے بقول یہ سرکاری اعداد و شمار ممکنہ طور پر حقیقی تعداد کی مکمل عکاسی نہیں کرتے، کیونکہ معاشرتی دباؤ اور دیگر عوامل کی وجہ سے بہت سے ٹرانس جینڈرز اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔

پاکستان سن 2009 میں ٹرانس جینڈرز کو تیسری جنس کے طور پر تسلیم کر چکا ہے اور سن 2018 میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی بھی کی گئی تھی۔ تاہم مبصرین کی رائے کے مطابق اس قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ یہ محض کاغذی کارروائی کی حد تک محدود نہ رہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرانس جینڈر کمیونٹی ٹرانس جینڈرز کو ٹرانس جینڈرز کے پاکستان میں بتایا کہ ببلی ملک کے مطابق کی تدفین کے قریب نے والے کے بعد سے بھی کے لیے

پڑھیں:

یوم تدفین شہدائے مقاومت

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار اسلام ٹائمز وی لاگ
Middle East in Turmoil | Sayyed Nasrallah & Resistance Martyrs | US & Israel Under Pressure
 
بیروت میں لاکھوں کا اجتماع
مزاحمت نے اسرائیل کو بے نقاب کر دیا
 ٹرمپ کی پالیسیاں، اسرائیل کا زوال
 
 
ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پیش کش: سید انجم رضا
تاریخ: 22-02-2025

پروگرام کا خلاصہ 
23 فروری یومِ تدفینِ شہدائے مقاومت!
بیروت ایئرپورٹ دنیا کی توجہ کا مرکز، اہم عالمی شخصیات کی آمد متوقع۔
 
مزاحمت کی طاقت اور صہیونی شکست
 
سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت۔
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونی مظالم، اسرائیلی جیلوں میں غیر انسانی سلوک بے نقاب!
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 53 ارب ڈالر درکار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ۔
امریکہ کی کمزور ہوتی گرفت، برطانوی وزیرِاعظم کا اعلان: "امریکہ پر انحصار کا دور ختم ہو گیا!"
اسرائیلی میڈیا کا اعتراف: "ٹرمپ کی پالیسیاں اسرائیل کو ڈبو دیں گی!"
حماس کی حکمتِ عملی نے دشمن کو نفسیاتی جنگ میں بھی شکست دے دی۔
 ویڈیو دیکھیں، اپنی رائے دیں، اور چینل کو سبسکرائب کریں!
 
 #Resistance #Nasrallah #GazaUnderAttack #USDecline #TrumpFails #IsraelLosing
 

متعلقہ مضامین

  • یوم تدفین شہدائے مقاومت
  • پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان سمیت دیگر درپیش مسائل اجاگرکیے، اعلامیہ
  • حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین کی تیاریاں
  • رسائل و مسائل
  • معیشت کی بحالی ہر سیاسی جماعت کی ترجیح ہونی چاہیے،جاوید قصوری
  • مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسائل کا حل نہیں : محمد اورنگزیب
  • پوپ فرانسس کی تدفین کہاں ہوگی؟ خود ہی مقبرہ تیار کرا لیا
  • کم عمری میں شادی سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں، مصطفی بلوچ
  • ریاست کو عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے،رانا ثنا اللہ