آفاق احمد کی 2 مقدمات میں ضمانت؛ رہائی پھر بھی نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔ ہ گزشتہ دنوں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلایا گیا تھا جو آفاق احمد کے شرپسند بیانات کی بدولت تھے ، اس کے بعد کراچی کا امن خراب ہوا تو آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فاق احمد کی مقدمات میں ا فاق احمد کے بعد
پڑھیں:
گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔