خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، کارکردگی رپورٹ مارچ 2024 سے فروری 2025 تک ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 37 ہزار خصوصی افراد کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی گئی۔دو ہزار یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی اور ایک ہزار 240 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ان کا علاج کرایا گیا۔

سماعت سے محروم 570 خصوصی افراد کو آلہ سماعت فراہم کیا گیا، 316 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعلیم خصوصی بچوں کے لئے 11 ہائی ایس اور 12 منی بسیں دی گئیں۔حیات آباد میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس کو 274 ملین روپے کی رقم دی گئی، خصوصی بچوں، قیدیوں، اور خصوصی تعلیم کے طلبہ کے لئے 105 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔قوت سماعت اور گویائی سے محروم 102 طلبہ کے خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلے11 پناہ گاہوں میں 83,568 مزدوروں اور کم مراعات یافتہ افراد کو کھانا، رہائش اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی گئی۔

50 ملین کی لاگت سے لنگر خانوں میں 368,142 مستحق افراد کو رمضان کے دوران سہولیات کی فراہمی، 1۔1 ارب روپے کی لاگت سے 101,126 مستحقین کو عید پیکیج دیا گیا۔پشاور یونیورسٹی میں بریل لرننگ اکیڈمی میں زیر تعلیم 100 خصوصی بچوں کے لئے 50 لاکھ فراہم کئے گئے، خصوصی بچوں کے لئے چار نئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے 3 موبائل ٹریننگ یونٹس کی فراہمی، 118,828 مستحقین میں 3.

2 ارب روپے زکو کی تقسیم ، 118 ملین روپے کی لاگت سے 2603 غریب طلبہ کی تعلیمی فیسوں کی ادائیگی کی گئی۔

بنوں، ہنگو، کرک، چترال لوئر اور تورغر میں نئے ریسکیو 1122 اسٹیشنز کا قیام لایا گیا، پشاور میں بصارت سے محروم بچوں کے لئے برائیل پرنٹنگ پریس کا قیام جبکہ 118 ملین روپے کی لاگت سے دینی مدارس کے 5577 مستحق طلبہ کو مالی امداد دی گئی۔ریسکیو اسٹیشنز میں روڈ ایکسیڈنٹ کے 2074 زخمیوں کو علاج کی فراہمی، بشکیک، کرغزستان میں ہنگاموں کے بعد صوبائی حکومت کی خصوصی پانچ فلائیٹس کے ذریعے 1408 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا انتظام کیا گیا۔

صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 21 ہزارکلوگرام ادویات پشاور سے کرم ترسیل ہوئی، کے پی حکومت نے 91 ہیلی پروازوں کے ذریعے کرم سے 2728 افراد کو مفت ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت دی۔ہیلی فلائیٹس کے ذریعے آٹھ نازک مریضوں اور 11 لاشوں کی منتقلی ہوئی، اسی طرح 6.4 ارب روپے کی خطیر رقم سے 6 لاکھ 40 ہزار مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان عید پیکج دیا گیا۔کفالت پروگرام کے تحت 720 ملین روپے کی لاگت سے کم عمر یتیم بچوں کو فی کس ماہانہ پانچ ہزار روپے امداد دی گئی، سہارا پروگرام کے تحت 1.2 ارب روپے کی لاگت سے عمر رسیدہ بیوہ خواتین کو فی کس ماہانہ 5 ہزار روپے امداد ملی۔صوبائی حکومت کے خانہ آبادی پروگرام کے تحت 90 ملین روپے کی لاگت سے مستحق بچیوں کی شادیاں کرائی گئیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

 پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں،چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری
  • خیبر پختونخوا : نگراں دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری
  • خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
  • خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش ،بالائی علاقوں میں برف باری
  • علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری
  • ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلیے بڑی خوش خبری
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، خشک سالی کا خاتمہ