حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کا اجتماع ایک تاریخی دن اور موقع ہو گا، لوگوں کی شرکت بہت بڑی تعداد میں ہو گی، اسرائیل دیکھے گا کہ ہم خوفزدہ نہیں۔ واضح رہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد امانتا تدفین کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حسن نصر اللہ کی تدفین حزب اللہ کے
پڑھیں:
لبنان پر اسرائیلی جارحیت، ایک شخص جاں بحق، فائرنگ سے متعدد زخمی
بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک عسکریت پسند تھا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے بدھ کے روز جنوبی سرحدی قصبے عیتا الشعب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ حزب اللہ کے ایک جنگجو کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جو مبینہ طور پر اسلحہ لے جا رہا تھا۔
وززانی بارڈر ریجن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا، جہاں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ شیبا قصبے کے قریب اسرائیلی فورسز نے گھروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔