عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، نظریات کو قید نہیں کر سکتے، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے قیوم اسٹیڈیم پشاور سے رنگا رنگ تقریب میں خیبر پختونخوا گیمز 2025 کا آغاز کیا۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، سرکاری حکام، کھلاڑیوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی تعداد اور مقابلوں کے لحاظ سے یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا یونٹ ہے جس میں مجموعی طور پر 2380 کھلاڑی ایونٹ میں مد مقابل ہوں گے جن میں 1043 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گیمز
پڑھیں:
اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں، علی امین گنڈاپور
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔ بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلامی بینکنگ سروس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ پورے صوبے اور ملک دیگر شہروں میں بھی اسلامی برانچز کھولی جائیں گی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے۔ اپنے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔جو بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہا ہے، حکومت انہیں مراعات دے گی۔ ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔ اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا معاملہ کافی پرانا ہے۔ بیرونی قوتیں مسئلہ بنا رہی ہیں۔بیرونی قوتیں انویسٹمنٹ کررہی ہیں۔ ہم نے جرگے کے ذریعے کوششیں کی ہیں۔ اب ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور چیک پوسٹس کے لیے 2ارب روپے جاری کررہے ہیں۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ جو بھی فساد پھیلانے رہا ہے اب چھوریں گے نہیں۔ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔