رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پاکستان میں رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری رپورٹ کے مطابق فروری میں خوراک کی مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار فیصد ماہانہ کمی متوقع ہے جس کی بڑی وجہ ٹماٹر کا پچپن فیصد ، پیاز کا ستائیس فیصد اور آلو کا اکیس فیصد سستا ہونا ہے جبکہ تازہ پھلوں اور چینی کی قیمتوں میں نو سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو سے چار فیصد اضافہ ہوچکا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آٹھ اور بجلی کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ فیصد کمی ہوئی ۔
رہائش، پانی، بجلی اور گیس نرخ میں صفر اعشاریہ دو فیصد ماہانہ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں بھی مزید سو بیسز پوائنٹس کمی کی بھی گنجائش ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔