کراچی: 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور ، پولیس نے نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، تاہم انہیں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
سرجانی پولیس نے آفاق احمد کو نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم اس مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کریں گے، آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدمات میں آفاق احمد
پڑھیں:
آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
آفاق احمد— فائل فوٹومہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین ایم کیو ایم آفاق احمد کی 2 پر تشدد وارداتوں میں پولیس کسٹڈی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔
یاد رہے کہ آفاق احمد کو 11 فروری کی رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔