جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے اور وہی حلقے بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے اور جنہیں تکلیف ہے وہی حلقے بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے (مخالفانہ) بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد میں اتحاد میں شمولیت رہے ہیں
پڑھیں:
جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت
کراچی+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس ’’یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں ایک پْروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید سٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ سی پیک سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔ مہمان خصوصی نے کہا سمندری سرحدوں کے تحفظ‘ امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔