23 سے 27 فروری تک کون کون سے راستے بند ہوں گے ؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران میچ اسٹیڈیم روڈنائنتھ ایونیوچوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک بند رہے گا۔
نائنتھ ایونیوسےآنےوالاٹریفک فیض آباد،ایکسپریس وے،آئی جےپی روڈسےبھیجاجائےگا جبکہ پنڈورہ چونگی، کٹاریاں ، پیرود ہائی موڑ، اور چک مدد سے ٹریفک راولپنڈی میں داخل ہوگا اور راولپنڈی سےنائنتھ ایونیوجانےوالی ٹریفک مری روڈفیض آبادسےداخل ہوگی۔
سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ 23 سے 27 فروری تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچزہوں گے ، 5مختلف جگہوں پرپارکنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، پارکنگ ایریاسےاسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائےگی۔
مزیدپڑھیں:نئے کار ڈرائیورنگ لائسنس کی فیس کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی: پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات
راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو مساجد سے اعلانات کر کے خبردار کر دیا۔
راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اعلانات میں کہا ہے کہ پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں،
پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل ٹیموں کا گشت بھی جاری ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔