Daily Ausaf:
2025-02-22@06:51:11 GMT

نئے کار ڈرائیورنگ لائسنس کی فیس کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

لاہور: کسی بھی پاکستانی شہری کیلیے سڑک پر گاڑی چلانے سے قبل محکمہ ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے ورنہ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

کار یا دیگر گاڑیوں کا ڈرائیونگ لائسنس اُن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو محکمہ ٹریفک پولیس کے تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔

ساتھ ہی درخواست دہندگان کو فیس کی مد میں ایک مخصوص رقم جمع کرنی ہوتی ہے جو لائسنس کی مختلف اقسام کے حساب سے ہوتی ہے۔

سڑک پر ٹریفک اہلکار تصدیق کیلیے کسی بھی وقت ڈرائیوروں سے لائسنس کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور دستاویز نہ رکھنے پر انہیں چالان بھی کیا جا سکتا ہے۔

لائسنس فیس کی تفصیلات

درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں 150 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1980 جبکہ دو سالہ کی 3330 روپے ہے۔

اگر آپ تین سال کی میعاد والا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فیس کی مد میں 4680 روپے ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح چار سالہ کی فیس 6030 اور پانچ سالہ کی 7380 روپے ہے۔

ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

پنجاب کے شہری اس لنک http://dlims.

punjab.gov.pk پر جا کر ای لائسنس کا آپشن استعمال کریں، یہاں شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر اسے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
10 مزیدپڑھیں:لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس فیس کی

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثات میں نانا اور نواسہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔ 

حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی کے قریب فیول پمپ کے قریب کار اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں کار سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

 زخمیوں میں 25 سالہ حماد ولد انیس عمر، 20 سالہ واصل ولد اویس عمر اور 18 سالہ رافع ولد انیس عمر شامل ہیں، جو ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر تین زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک حادثات میں نانا اور نواسہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی
  • چیمپئنز ٹرافی؛ قذافی اسٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلیے خاص ہدایات
  • لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف
  • قصور اور ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق
  • کراچی: گلبرگ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
  • بھارت کے خلاف جیت کیلیے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
  • ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی‘ میچز کیلیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات