نرگس فخری نے لاس اینجلس کے پُرتعیش ہوٹل میں خفیہ شادی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔
45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی۔
نرگس فخری نے بالی ووڈ میں فل راک اسٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا۔ جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے۔
ٹونی بیگ کشمیری نژاد امریکی ہیں جو اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریحام خان نے مادری زبان میں سُر بکھیر دیے
مانسہرہ(نیوز ڈیسک)معروف صحافی، فلمساز اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی مادری زبان ہزارہ میں روایتی گیت (ٹپہ) گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
ریحام خان نے اپنی خوبصورت آواز میں سُر بکھیرنے کی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
ویڈیو میں ریحام خان کو ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس پر ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دیتے نظر آئے۔
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہزارہ کا یہ روایتی ترانہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے، اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر گھومر ڈالتے تھے’۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
ریحام خان کون؟
ریحام خان کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک سماجی کارکن ہیں بلکہ مصنفہ، اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ سے کیا جبکہ پاکستان میں بھی متعدد شوز کی میزبانی کی۔
ریحام خان 1993میں اعجاز رحمان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن بدقسمتی سے سال 2005 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں ریحام خان نے دوسری شادی کیلئے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا ہمسفر چنا اور سال 2014 میں نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی لیکن انہیں یہ شادی بھی راس نہ آئی اور نہایت ہی مختصر عرصے کے بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
اس کے بعد ریحام خان نے تیسری شادی امریکی خوبرو ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی ہے جن کے ساتھ خوشی سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔
مرزا بلال اور ریحام کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا اندازہ انکی سوشل میڈیا پوسٹ سےلگایا جاسکتا ہے، جن میں اکثر اوقات ریحام خان اپنے شوہر کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں۔
ریحام خان نے ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ دوسری طلاق کے بعد ابتدائی طور پر انہوں نے سوچ لیا تھا کہ وہ کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔
ریحام خان نے کہا تھا کہ ‘میں کبھی کسی پاکستانی شخص سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے بچے بھی ایسا چاہتے تھے، اپنی شادی سے متعلق بچوں سے بات کرنے میں کافی وقت لگا’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’جب بڑی بیٹی کو میری شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے مجھے روکا کہ امی آپ دوبارہ غلطی کررہی ہیں، دوبارہ کسی پاکستانی شخص سے شادی کرنا احمقانہ فیصلہ ہے‘۔
تاہم ریحام خان نے مزید بتایا کہ ‘شادی کے بعد اب حالات ٹھیک ہوگئے ہیں، بلال کا میرے بچوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
اسی انٹرویو میں مرزا بلال بیگ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان سے قبل ان کی 2 شادیاں ہوچکی ہیں جن سے ان کی طلاق بھی ہوچکی ہیں۔
اس بات پر ریحام خان نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ ’بلال سے شادی کرنے سے قبل میں نے ثبوت کے طور پر طلاق نامے دیکھے تھے‘۔
مزیدپڑھیں:ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟