خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کے مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے رمضان اورعید پیکیج کے لیے فنڈ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجنڈرز کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے۔

غریب معزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے‘

علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غریب معزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور صوبے کے تمام ٹرانسجنڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم  15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں اور پنشن رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل 25 فروری کو ادا کی جائیں۔

ایبٹ آباد پبلک اسکول کے یتیم طلبا کے لیے فنڈز کی منظوری

اجلاس میں ایبٹ آباد پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم 15 یتیم طلبا کے لیے 4.

920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

کیڈٹ کالج سوات فیز-III کے لیے فنڈز کی منظوری

صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے کیڈٹ کالج سوات فیز-III پروجیکٹ کے لیے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے کون سے اہم فیصلے کیے ہیں؟

اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ کی منظوری

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 3 ہزار 687 اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے 1028.673 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری اور بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم کرنے کی منظوری بھی صوبائی کابینہ نے دی ہے۔

بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ

بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لیے ماہانہ 31 ہزار روپے انٹرنشپ اور

سائنس، ٹیکنالوجی و آئی ٹی کے لیے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم بھی منظور کی گئی ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے لیے بھی صوبائی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ٹی آئی پیکیج خیبرپختونخوا رمضان علی امین گنڈاپور عید کابینہ وزیراعلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پیکیج خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور صوبائی کابینہ کی منظوری کابینہ نے کے لیے

پڑھیں:

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ فیصلے کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور عمران خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کے فنڈز منظور
  • ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری
  • کے پی کابینہ نے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے سمیت رمضان اور عید پیکج کی منظوری دیدی
  • 10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
  • پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا
  • 9999 سے آنے والے پیغامات اس رمضان میں خوشیاں بانٹیں گے
  • علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے