خام تیل کی پیداوار میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں استحکام رہا۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 59162 بیرل رہی تھی، 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں معمولی کم ہے۔اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30638 بیرل رہی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تیل کی اوسط یومیہ پیداوار خام تیل کی بیرل رہی ملک میں
پڑھیں:
صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔
درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔
گزشتہ ماہ نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد، ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد، ونڈ سے 2.67 فیصد اور بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی۔ ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔