Daily Mumtaz:
2025-02-22@06:22:12 GMT

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سات مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس

پڑھیں:

پشاور بی آرٹی کے لیے 72 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

پشاور بی آرٹی کے لیے 72 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ brt bus service WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

پشاور: پشاور میں بڑھتی ہوئی ضرورت اور رش کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ کے نئے روٹس پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید 72 نئی ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدی جائیں گی۔

اجلاس میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر بسیں چلانے کے سلسلے میں سول ورکس مکمل کرنے کے لئے6 ماہ کی ڈیڈلائن مقررکی گئی ہے۔ بی آر ٹی کے زیرتعمیر پلازوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مال آف حیات آباد اور ڈبگری میں زیر تعمیر پلازہ اپریل کے آخر تک تیارہوجائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے جن میں رنگ روڈ کے مسنگ لنک کی تعمیر پر کام شروع کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے فل فنڈنگ شامل ہے۔ ٹریفک کی روانی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔ رنگ روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات پر 7 انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔

متعلقہ حکام کو 2 مہینوں میں ان انڈر پاسز کی فیزیبلٹی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بھی انڈر پاسز تعمیر کرنے کے لئے منصوبہ شروع کرنے اوریونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹوں کو ایک مہینے میں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پشاور کی ترقی اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے لئے مالی وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ عوام سہولت اورضرورت کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی بی آر ٹی طرز کی بسیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر صوبے چار ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی۔ ان ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مردان، سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب چوہدری خرم خان جدہ میں عشائیہ سے خطاب کرر ہے ہیں
  • سندھ‘میٹرک امتحانی شیڈول میں ردوبدل پر اجلاس طلب
  • سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے، اہم اجلاس طلب
  • امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ، طالبعلموں کیلئے اہم خبر آ گئی
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ،صدرِ آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان المبارک سے قبل ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ
  • بدین: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈیولپمنٹ ایم پی اے یاسمین شاہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
  • پشاور بی آرٹی کے لیے 72 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ