راولپنڈی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ فارم 47 کی حکومتیں قائم ہیں، پارلیمان نمائندہ نہیں بلکہ رات کے اندھیرے میں کالے قوانین بناتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ???? ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، ???? حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چل سکتے، ملک میں نمائندہ حکومت نہیں، جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن چوری ہوں گے تو ترقی نہیں ہوگی، چور حکومت سے معیشت نہیں چل سکتی،تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں، مگر عوام مسائل کا شکار ہیں،پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے،ن لیگ پنجاب اور وفاق میں موجود ہے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی 12 سال سے خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) میں حکمران رہی لیکن عوام کو آج بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،سیاست میں انتشار ختم کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک سیاست انتقام اور انتشار کا شکار رہے گی، ملک ترقی نہیں کرے گا، احتساب کا نظام ختم کر دیا گیا، ملک کے حالات بہتر کرنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو عوام سے خطرہ نہیں، حکومت کنٹینر لگانے اور عوام کو دبانے کے بجائے آئین، قانون اور حقوق کی بالادستی یقینی بنانے پر توجہ دے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نہیں چل

پڑھیں:

عوام کو سستی زرعی مصنوعات، صنعتوں کو سستا خام مال ملے گا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کا سب سے بہتر زریعہ بھارت سے تجارت ہے۔ بھارت سے تجارت کی صورت میں عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش ملیں گی جبکہ صنعتوں کو سستا خام مال ملے گا۔ بھارت سے تجارت کھلنے پر دور دراز ممالک سے زرعی مصنوعات منگوانے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جس نہ نہ صرف اربوں ڈالر کی بچت ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم رہیں گے۔ سیاست کی خاطر عوام کو اس ریلیف سے محروم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ بھارت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بند کرے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس خطے کے اربوں لوگ غیر ضروری سیاسی تنازعات کی قیمت چکا رہے ہیں جس نے ترقی کے عمل میں رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی فیصلے وہ کررہے ہیں جو منتخب نمائندے ہی نہیں ،شاہد خاقان
  • فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ، شاہد خاقان
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں: شاہد خاقان
  • ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں وہ کررہے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہیں، شاہد خاقان
  • سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی
  • جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
  • عوام کو سستی زرعی مصنوعات، صنعتوں کو سستا خام مال ملے گا
  • حکمران عوام کو صحت وتعلیم کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے
  • حکومت اور سیکورٹی ادارے کرم کے مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، علامہ سید احمد اقبال رضوی