نیپالی نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، بھارتی شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل وزٹ پوکھارا کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں اور اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ان غباروں میں جان بوجھ کر ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔ جس پر کمیش کمار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کمیش کمار کا تعلق بھارت ہے جس پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینر مقرر ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ’ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ‘ کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی ،پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوگا داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں کے ایڈیشنل سیکریٹری ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکریٹری کو بھی ذیلی کمیٹی کا رکن مقرر کیاگیا ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی مجموعی کارکردگی، ڈھانچے، درپیش مسائل کا تفصیلی تجزیہ کرے گی ذیلی کمیٹی پاکستانی سفیروں کو بھی فرداً فرداً بلائے گی اور ان سے تجاویز لے گی ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی سیاسی ومعاشی کاوشوں کا جائزہ لے گیذیلی کمیٹی یہ بھی تجویز کرے گی کہ کس ملک میں سفارت خانے کے کام کی نوعیت کیا ہے؟سفارتی عملے کی تعداد کتنی ہے؟ذیلی کمیٹی یہ دیکھے گی کہ کن ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کا حجم ،امور کی انجام دہی کا دائرہ کارکیا ہو اور کتنی افرادی قوت ہونی چاہیے ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے، موجودہ حالات کے مطابق اصلاحات کے لئے اقدامات بھی تجویز کرے گی ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کے لئے قومی ضروریات اور مقاصد کے مطابق اہداف کا تعین بھی کرے گی ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں اور سفارت کاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے طریقہ کار کے تعین سے متعلق بھی تجاویز دے گی ذیلی کمیٹی کو اختیار دیاگیا ہے کہ وہ اپنے کام کی انجام دہی کے لئے کسی ماہر اور سفارتی شخصیت کی مدد بھی حاصل کرسکتی ہے بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذیلی کمیٹی کو اس کے کام کی انجام دہی میں مکمل معاونت فراہم کریں،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے اور فعال بنانے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی