پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشنملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشنملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد( اسپیشل رپورٹر ) پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشن ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج تفتتیش جاری،تفصیلات کے مطابق خوشدل خان ملک ولد ملک سبر علی نے پولیس چوکی تریٹ میں درخواست دی کی میں مکان نمبر 25 سٹریٹ نمبر 11 A سیکٹر آیی ایٹ ون اسلام آباد کا رہایشی ہوں گزشتہ رات 2 بجے تقریب 15/20 افراد نے آتشیں اسلحہ سی ہوایی فایرنگ کرتے ہویے میرے زیر تعمیر مکان واقع صنم گارڈن سوسایٹی میں زبر دستی داخل ہویے توڑ پھوڑ کی۔
میرے چوکیدار سمیع اللہ ولد منور خان کو زدوکوب کیا اس سے میری دی ہویی رایفل MP5 چھین لی موبایل چھین لیا اور اسکی آنکھوں پر پٹی باندھ کر VIGO ڈالا میں ڈال کر اغوا کیا اور بقایا ملزمان نے اسی گھر پر نا جایز طریقے کے ساتھ قبضہ کرنے کی کوشش کی جن کو سامنے آنے پر شناختی بھی کر سکتا ہوں میرے چوکیدار کو تقریبا تین گھنٹے بعد ملزمان کی بڑی منت سماجت کرنے پر چھوڑا اور اس کو اپنے گھر جانے کا کہا میرے چوکیدار نے مجھے تقریبا چھ بجے صبح جگا کر واقع کی اطلاع دی۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ ساری واردات میاں ممتار غلام سرور رسول برک رسول اعجاز عرف جی شار احمد وغیرہ کی ایما پر کیا گیا ہے لہذا بذریعے درخواست استدعا کی جاتی ہے کہ درج بالا افراد کے خلاف قانونی کارروایی کی جایے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کو موقعہ سے گرفتار کر لیا ہے زیر دفعہ452 ت پ 448 ت پ 506 ت پ 1 1 5 ت پ 147 ت پ 149 ت پ دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے گرفتار
پڑھیں:
کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد
کراچی:مومن آباد پولیس نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس میں ملزم کی بیوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نعیم الحسن جو کہ بحیثیت فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس ٹیم کے سیکیورٹی معاملات پر مامور ہے اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیو ٹیم جس میں خواتین ورکرز بھی شامل وہ دن ساڑھے دس بجے کے قریب فرید کالونی گلی نمبر 9 سیکٹر 10 اورنگی ٹاؤن میں کام کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق جیسے ہی وہ اس گلی سے گزر کر رونق اسلام اسکول کی جانب جا رہے تھے کہ گلی میں موجود محمد جان اور اس کی اہلیہ نازیہ نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے لیڈی پولیو ورکر رقیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر کپڑے پھاڑ دیئے اور نازیبا زبان استعمال کی۔
اس دوران اس کی بیوی نے دوسری پولیو ورکر خاتون سے بھی مارپیٹ کی جس کے باعث اسے بھی اندرونی چوٹیں آئیں جبکہ انھوں ںے پولیو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
مدعی کے مطابق گلی میں پہنچا تو پولیو ورکر محمد اصغر کے بھی دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے سے سوجن آگئی تھی جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی اس دوران پولیس اسٹاف کے ہمراہ محمد جان ولد غلام جان کو پولیس کی مدد سے پکڑا اور انھیں لے کر تھانے پہنچا ہوں اور میرا دعویٰ محمد جان اور اس کی اہلیہ نازیہ پر پولیو ٹیم پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ آور ہونا اور خاتون پولیو ورکر اور دیگر اسٹاف کے کام مداخلت اور ہاتھا پائی کرنا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیس نے مقدمہ نمبر 176 سال 2025ء بجرم دفعات 354 ، 186 اور 337 اے ون چونتیس کے تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تحقیقات کر رہی ہے۔