WE News:
2025-02-22@06:10:37 GMT

ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا

چین کے چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے اپنے ماڈل کوڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟

کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سورس 5 کوڈ ریپوزٹری کھول دے گی۔ اس اقدام کو چھوٹی لیکن مخلصانہ پیش رفت کے طور پر بیان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل کوڈ مکمل شفافیت کے ساتھ شیئر کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی اے آئی انڈسٹری میں اس وقت تک تہلکہ مچادیا تھا جب اس نے اپنا اوپن سورس R1 ریجننگ ماڈل جاری کیا جو کم قیمت پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں مغربی نظاموں کا مقابلہ کرتا ہے۔

اوپن سورس کے لیے کمپنی کی وابستگی نے اسے چین کی زیادہ تر اے آئی فرموں میں ممتاز کردیا ہے جو اپنے امریکی حریفوں کی طرح بند سورس ماڈلز کی طرف جھکاؤ رکھتی ہیں۔

نیا جاری کردہ اوپن سورس کوڈ ان  اے آئی ماڈلز کو سپورٹ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کرے گا جنہیں ڈیپ سیک پہلے ہی عوامی طور پر شیئر کر چکا ہے اور یہ طریقہ اس کو موجودہ اوپن سورس ماڈل فریم ورکس میں سرفہرست بناتا ہے۔

مزید پڑھیے: چینی ڈیپ سیک کیا ہے اور اس نے کیسے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو بٹھادیا؟

یہ اعلان منگل کو ڈیپ سیک کی جانب سے ایک نیا الگورتھم جاری کرنے کے بعد سامنے آیا جس کا نام Native Sparse Attention ہے اور جسے طویل سیاق و سباق کی تربیت اور تخمینے کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈیپ سیک کے صارفین بے تحاشہ بڑھ رہے ہیں اور چین میں یہ سب سے زیادہ معروف چیٹ بوٹ سروس کی حیثیت اختیار کرگئی ہے اور اس کے اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ یومیہ فعال صارفین ہوچکے ہیں۔

اس نئے چیٹ بوٹ نے ڈوبن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے ایک کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار صارفین ہیں۔

تجارتی نہیں ثقافتی رویہ اپنایا، عزت کمانی ہے، بانی کمپنی

ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وینفینگ نے گزشتہ جولائی میں ایک چینی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فرم نے اپنے اے آئی ماڈلز کو تجارتی بنانے کو ترجیح نہیں دی۔

مزید پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟

لیانگ نے جولائی میں کہا تھا کہ دوسروں کو آپ کی اختراع کی پیروی کرنے سے کامیابی کا زبردست احساس ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھا کہ درحقیقت اوپن سورس ایک تجارتی رویے سے زیادہ ثقافتی رویہ ہے اور اس میں تعاون کرنے سے ہمیں عزت ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیپ سیک ڈیپ سیک کا نیا الگورتھم ڈیپ سیک ماڈل کوڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیپ سیک اوپن سورس ڈیپ سیک اے ا ئی ہے اور تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

مودی حکومت کو دھچکا، ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا

مودی حکومت کو دھچکا، ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟”

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی حفاظت کرنی چاہیے۔”

خیال رہے کہ چند روز قبل DOGE نے حکومتی اخراجات میں کمی کے تحت 273 ملین ڈالر کی بیرونی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے 21 ملین ڈالر بھارت کو ملنے تھے۔

اس فیصلے کے بعد بھارت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر سنجیو ساں یل نے USAID پروگرام کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اس بار کم سے کم صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا ہوگا؟اعلان کردیا گیا
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سی ایس ایس امتحان کے نتائج جاری نہ کرنے پر برہم
  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
  • وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
  • عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ اشیائے ضروریہ کی قلت، پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر فروخت
  • پشاور؛ پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا
  • وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
  • پارہ چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت، پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر فروخت
  • مودی حکومت کو دھچکا، ٹرمپ نے بھارت کی مالی امداد پر اعتراض کردیا