ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔سیکرٹری ارسا نے پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ارسا کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت دریائے ستلج سلیمانکی ہیڈورکس سے چولستان کینال نکالے گی۔
ارسا حکام نے بتایاکہ چولستان منصوبے کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار ایکڑفٹ پانی دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چولستان میں ‘گرین پاکستان’ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔
گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چولستان منصوبے کی منظوری کو پانی
پڑھیں:
صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وازیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ دیکھے جن کے پرسنل بزنس چل رہے تھے، گوگی پنکی دور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بزنس کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج میں نے گرین بس میں سفر کیا، گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت بن گیا، 27 بسیں پنجاب آچکی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، 500 بسیں بی جلد پنجاب پہنچ جائیں گی، گرین بس میں سفر کیا تو راستے میں ستھرا پنجاب کے لوگ صفائی کرتے نظر آئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آجائے گی۔
مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ فساد کے حوالے سے آپ کے ذہن میں پہلا نام کس کا آتا ہے، کون ہے جس نے روضہ رسول ﷺ پر گالی گلوچ کرائی سب کو پتا ہے۔ بدتہذیبی، بدتمیزی کا کلچر کس نے ایجاد کیا جواب سب کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک پر حملہ آور ہونے کا بدنما دھبہ بھی ان کے ماتھے پر لگا ہے، کبھی ایسی صوبائی حکومت نہیں دیکھی جو لشکر لے کر دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی بھی میرا ہے، اگر یہ صوبے میرے نہ ہو میں پاکستانی کہلانے کی حقدار نہیں۔
مزیدپڑھیں:صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی نے خاموشی توڑ دی