مدھوبالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ دونوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے۔
فورپاز کے مطابق کراچی سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھو بالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا۔
فورپاز کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے، حتمی رپورٹس میں تصدیق کے بعد علاج 12 سے 18 ماہ جاری رہے گا۔
عالمی تنظیم کے مطابق ٹی بی کی روک تھام کےلیے کے ایم سی سے حفاظتی اقدامات کی سفارشات کی ہیں، کراچی میونسپل کارپوریشن کو فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فورپاز کے مطابق صفائی، سینیٹائزیشن اور حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ہتھنیوں کی خوراک میں بہتری اور روزانہ مانیٹرنگ کےلیے تجاویز دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں اربوں ڈالر قرض، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی سے جنوری) کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے جبکہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال فنانسنگ میں تقریبا 30 فیصد تک کمی ہوئی۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ اے ڈی بی نے جولائی سے جنوری کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔
عالمی بینک نے جولائی سے جنوری کے دوران 57 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، فرانس سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر قرض ملا۔
اسی طرح ملٹی لیٹرل اداروں سے مجموعی طور پر 2 ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔