کراچی : نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تعیناتی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لانس ڈوم کو کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔لانس ڈوم پاکستان میں ڈائریکٹر تجارت اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے.انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کو دو بار برسلز اور برلن میں یو کے کے یورپی یونین کے مشن میں تعینات کیا گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کرائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔