7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمیٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد فروری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران تکنیکی ٹیم کلائمیٹ فناننسنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پربات چیت کرے گی اور کلائمیٹ فناننسنگ کے حوالے سے ممکنہ انتظامات کاجائزہ لے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کا پاکستان کا کرے گا
پڑھیں:
پی پی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا23 فروری سے 26 فروری تک امتحانات کا شیڈول جاری، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کیلئے امتحان لیا جائے گا۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے میونسپل آفیسر کا امتحان لیا جائے گاسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ کی بھرتی کیلئے امتحان لیا جائے گامحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ کا امتحان لیا جائے گا۔
گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کیلئے امتحان لیا جائے گاملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر کیلئے امتحان لیا جائے گامحکمہ لاء ،پارلیمنٹری افیئرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ودیگر آسامیوں کے امتحان ہونگےیہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے 5شہروں میں لئے جائیں گے۔
فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی،ملتان، بہاولپور ،ڈی جی خان میں بھی امتحان ہونگےپی پی ایس سی نے کوآپریٹو ڈیپاٹمنٹ کی اسسٹنٹ کی سیٹ کا حتمی نتیجہ کا اعلان بھی کر دیا۔
پی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق اسسٹنٹ کی سیٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے ،سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔