کرک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

خیبرپختونخواکے ضلع کرک میں کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواکے ضلع کرک میں کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی ، 6 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی ہلاک
  • پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا
  • کرک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خوارجی جہنم واصل