Nawaiwaqt:
2025-02-22@05:36:16 GMT

گوگل کا کم قیمت یوٹیوب پریمئم لائٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

گوگل کا کم قیمت یوٹیوب پریمئم لائٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اگر آپ یوٹیوب دیکھنے میں کافی وقت گزارتے ہیں اور پسندیدہ ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے پریشان ہیں تو گوگل کی جانب سے ایک نیا حل پیش کیا جا رہا ہے۔ابھی بھی یوٹیوب میں اشتہارات سے پاک تجربے کے لیے پریمیئم سروس دستیاب ہے مگر اکثر افراد کو اس کی ماہانہ فیس کافی زیادہ لگتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بجٹ فرینڈلی یوٹیوب پریمیئم لائٹ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں بھی صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں ایسے صارفین کو ہدف بنایا جائے گا جو میوزک ویڈیوز کی بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ پریمیئم لائٹ کی فیس کیا ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیوب کی جانب سے پریمیئیم لائٹ کی آزمائش 2021 میں چند یورپی ممالک میں شروع کی گئی تھی مگر 2023 میں اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا تھا۔مگر اب کمپنی کی جانب سے پریمیئم لائٹ کے ایک مختلف ورژن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ایک نئے یوٹیوب پریمیئیم پروگرام کی آزمائش کر رہے ہیں جس کے تحت بیشتر ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھنا ممکن ہوگا۔ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا مگر رپورٹ کے مطابق اس نئی سبسکرپشن سروس کو سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پریمیئم پروگرام کے صارفین کو یوٹیوب پر میوزک ویڈیوز  دیکھنے کے دوران اشتہارات کا سامنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پریمیئم لائٹ کی جانب سے

پڑھیں:

ایپل کی آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف

لندن(نیوز ڈیسک)ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔آئی فون 16 ای کو کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا جس میں ہوم بٹن نہیں دیا گیا، اس طرح اب ایپل کی تمام ڈیوائسز ہوم بٹن فری ہوگئی ہیں۔یہ نیا کم قیمت آئی فون 2022 کے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا۔آئی فون ایس ای (2022) آخری آئی فون تھا جس میں ٹچ آئی ڈی بٹن (ہوم بٹن) دیا گیا تھا اور اس سیریز کے نئے ماڈل کو آئی فون 16 سیریز کا حصہ بنا کر ایس ایس سیریز کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ایپل کا نیا آئی فون ایس ای ماڈل 19 فروری کو متعارف کرائے جانیکا امکاناس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے۔فون کے اندر آئی فون 16 والی اے 18 چپ موجود ہے جبکہ اس میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، یعنی اسکرین کے لحاظ سے بھی کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور اس لحاظ سے آئی فون 16 سے پیچھے ہے۔مگر یہ کیمرا بھی 2x زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے، کم از کم ایپل کا تو یہی دعویٰ ہے۔ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو کہ سنگل چارج پر آئی فون 11 کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔اسی طرح اس کی بیٹری 2016 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں 12 گھنٹے زیادہ دیر تک کام کرتی ہے۔

فون ان لاک کرنے کے لیے صارفین فیس آئی ڈی کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی سپورٹ دی گئی ہے۔آئی او ایس 18 سے لیس اس فون میں ایپل انٹیلی جنس ماڈل سپورٹ دی گئی ہے یعنی صارفین کو اے آئی فیچرز دستیاب ہوں گے جبکہ سائیڈ پر ایکشن بٹن بھی دیا گیا ہے مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔اس طرح یہ ایپل کا اب تک کا سب سے سستا اے آئی فون بھی ہے۔یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہے جس میں کمپنی کا تیار کردہ موڈیم استعمال کیا گیا ہے جو کہ سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

یعنی اس میں ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنٹس، میسجز اور سیٹلائیٹ کے ذریعے فائنڈ مائی فون جیسے فیچرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔یہ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔اس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ اس وقت دستیاب ایپل کا سب سے سستا آئی فون ہوگا کیونکہ آئی فون ایس 3 کو کمپنی کی جانب سے ختم کیا جا رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟

متعلقہ مضامین

  • گوگل کی نئی ٹریکنگ پالیسی، اب آپ اس کی نظروں سے کہیں نہیں بچ سکتے
  • یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
  • بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ
  • انتخابات کرانے کا حکومتی فیصلہ تاجر برادری کے خلاف ہے، چیئرمین ماسپیڈا
  • ایپل کی آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف
  • حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی
  • یوٹیوب شارٹس کا نیا انقلاب: اب AI بنائے گا آپ کی ویڈیوز!
  • حکومت کا تیزرفتار کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے
  • چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دی