مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے اور تین سے چارروز میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی۔رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے گی ، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعدمصطفیٰ کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی جائے گی۔خیال رہے مصطفیٰ عامر کی لاش قبر کشائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی، ڈی این کیلئے 11 نمونے حاصل کئے گئے ہیں ، جس سے شناخت ہوسکے گی کہ یہ لاش مصطفی کی ہے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ، جسم پر سرخ نشانات


مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل کے لیے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر انسپکٹر  امیر  علی ملزم ارمغان کو ہتھکڑی کے ہمراہ جناح اسپتال لائے۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے...

 ملزم ارمغان کی حالت بہتر تھی اور وہ بات چیت کر رہا تھا، اس کا بلڈ پریشر نارمل اور وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی کمر کے نچلے حصے پر سرخ نشانات موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز کی چوٹ کے سرخ نشانات موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر کی قبرکشائی کے بعد 11 نمونے حاصل کرلئے گئے
  • مصطفی عامر قتل کیس میں نیا موڑ؛ گاڑی سے برآمد جلی ہوئی لاش کس کی ہے؟ 
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ قبر کشائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل
  • کراچی، مصطفیٰ عامر کی میت ایدھی سردخانے منتقل، ایس ایچ او دریجی معطل
  • کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، کل بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ قبر کشائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل
  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، مجسٹریٹ و عملہ قبرستان پہنچ گئے
  • مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل شروع ہوگیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ، جسم پر سرخ نشانات