پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اپنے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ مسترد کر دی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر خان نے رولنگ دی کی تین اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا، ڈپٹی چیئرمین گنتی کے نتیجے کا اعلان کریں اور اپنے عہدے سے استعفی دیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ جب تقریر کے لیے آئے تو اس دوران بھی اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی جاری رہی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی--فائل فوٹو 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتِ حال، امن، ترقی اور دیگر امور زیرِ غور آئے۔

چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر  آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اے پی اے میں مختلف علاقائی پارلیمانوں کے رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کا موقع ملا، ہمیں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے آذربائیجان کے صدر کو  ایس آئی ایف سی کے فورم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ زراعت، توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 ویں ترمیم تسلیم نہیں کرتے ، انسانی حقوق ختم، نظام عدل آلہ کار بن گیا، چیف جسٹس سے اپوزیشن کانوٹس لینے کا مطالبہ
  • یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے ، انتظام بہتر بناکر نجکاری ہوگی، حکومت کا اعلان
  • یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، انتظام بہتر بناکر نجکاری کی جائے گی( حکومت کا اعلان)
  • پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی
  • چیئرمین سینیٹ کی مسلسل غیرحاضری موضوع بحث بن گئی
  • پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی رولنگ مسترد کردی 
  • سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے سینیٹرز کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی