چین کی فضائی حدود میں فلپائنی طیاروں کی غیر قانونی طور پر دراندازی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بیجنگ :سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون نے بتایا کہ فلپائن کے تین طیاروں نے غیر قانونی طور پر چین کے نانشا جزائر اور چٹانوں کے قریب فضائی حدود میں دراندازی کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے اس سارے عمل کو کنٹرول کر کے انہیں خبردار کیا اور وہاں سے بھگایا۔
حالیہ دنوں، فلپائن کی جانب سے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر کے بدنام کیا گیا۔ فلپائن کا سی -208 طیارہ چین کے ہوانگ یان جزائر کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا، بغیر اجازت کئی بار اپنی پرواز کی اونچائی تبدیل کی اور 218 سیکنڈ میں 920 میٹر کی بلندی تک نیچے آیا ۔ فلپائن کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں چین کے معمول کے فضائی گشتی ہیلی کاپٹر کی اونچائی کی سطح کے قریب اپنے جہاز کو دانستہ لانے سے غیر متوقع واقعات کا اندیشہ ہے۔بعدازاں فلپائن نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چین کا عمل “خطرناک” ہے۔
فلپائن نے اشتعال انگیز کارروائیاں کرتے ہوئے پھر سیاہ اور سفید کو گڈمڈ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ترجمان نے فلپائن پر واضح کیا کہ یہ اناڑی چال بے کار ثابت ہوگی۔ چینی تھیٹر کے دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں قومی خودمختاری اور سلامتی اور امن و استحکام کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈینگی کا خطرناک پھیلاو،فلپائن حکومت کا مچھر مارنے پر بھاری انعام کا اعلان
فلپائن(نیوز ڈیسک)فلپائن کے گنجان آباد شہری علاقے میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے بعدحکومت کی انوکھی پیشکش۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں حکام ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مچھروں کو مارنے پر نقد انعام کی پیشکش کی گئی
منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے علاقے میں 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (2 امریکی سینٹ) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر انعام دیا جائے گا،
میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے مار دیا جائے گا، اب تک 21 افراد 700 مچھر اور لاروا لا کر انعام حاصل بھی کر چکے ہیں۔
یہ پروگرام علاقے میں ڈینگی کے باعث 2 طلباء کی موت کے بعد شروع کیا گیا ہے،مقامی حکام نے اس اقدام سے متعلق کہا ہے کہ یہ مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صحت کارڈ، خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو بڑی خوش خبری سنادی