حکومت نے سی ایس ایس کے نظام میں تبدیلی کی تیاری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا پرانا نظام تبدیل کرنے کے لئے تیاری کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ایس ایس کے نظام میں تبدیلی کیلئے اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔عمومی افسران کی جگہ ماہرین کی بھرتیوں کو فروغ دینے کے لئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے گا۔
معاوضے اور پنشن سکیم میں تبدیلی کیلئے کمیٹی کا مزید صرف ایک اجلاس ہوگا اور پیشہ ور افراد تکنیکی اور خصوصی کیڈرز پر بھرتی ہوسکیں گے۔
اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ امیدواروں کی مہارت انہیں تفویض کردہ عہدوں کے مطابق ہو۔
راولپنڈی: پولیس کے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سی ایس ایس
پڑھیں:
برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
برطانوی نوجوان نے 13سو صفحات پر مشتمل ہاتھ سے فلپ بک بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟
میکس بڈجن نامی 17 سالہ نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے ’تھنڈر اسٹرائیکس‘ کے عنوان سے اپنی فلپ بک کئی دنوں کے شب و روز محنت کے بعد تیار کی۔
میکس بڈجن کو ہاتھ بنی فلپ بک کی تیاری کے بعد سب سے زیادہ صفحات کی حامل فلپ بک بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
نوجوان میکس بڈجن کے مطابق اس ریکارڈ کے بنانے میں انہوں کچھ مشکل ترین لمحات کا سامنا بھی کیا، میرے خیال میں یہ حقیقت ہے کہ فلپ بک کا مطلب عام طور پر مختصر، تیز اور دلچسپ بیانیہ ہوتا ہے۔
نوجوان نے بتایا کہ جب صفحہ 500 یا اس سے زیادہ ہوچکے تھے، تب میں کافی بور ہو چکا تھا، کیونکہ آئیڈیاز ختم ہو رہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود میں نے اپنے آپ کو یاد دلایا کہ عالمی ریکارڈز بنانا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھنڈر اسٹرائیکس فلپ بک گنیز ورلڈ ریکارڈ میکس بڈجن