بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.

239 ملین سے زیادہ  غیر  ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں  ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6 ٹریلین یوآن ہو چکی ہے ۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے چین نے سرمائے، جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربے کو متعارف کرایا ہے جس سے معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ  غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی چینی طرز کی جدیدکاری کے بھرپور فوائد کا اشتراک کیا ہے۔ 2024 میں ، چین میں   نامزد سائز سے بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا پرافٹ مارجن چین میں نامزد سائز سے  بالا   صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا ہے ۔ اس وقت عالمی معیشت  کی بحالی سست روی کا شکار  ہے، جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔

اس تناظر میں  چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر  ہو رہے ہیں. غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے اس منصوبے کا  اجرا ء نہ صرف چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہوگا ، بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع اور مستحکم ترقی بھی  فراہم کرے گا ،  اس کے علاوہ انہیں خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے بچنے اور چین میں مشترکہ ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفی صنعت کی تقریباً  70 فیصد کمپنیاں اس سال چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتی ہیں۔

چین میں برٹش چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 76 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ سرمایہ کاری  کو برقرار رکھیں گی یا اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مختلف پالیسی اقدامات 2025 کے آخر تک مؤثر ہوں گے۔ طویل مدتی اعتبار سے چین کی معیشت میں ایک مستحکم بنیاد ، زیادہ  فوائد ، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت  موجود ہے ، اور طویل مدتی مثبت رجحان اور معاون حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی کمپنیاں چین میں مزید امکانات  اور مواقع  دریافت کریں گی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری کاری کے کاری کو چین میں کے لئے

پڑھیں:

“امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا

“امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔امریکہ کے “پاگل پن”کے برعکس، چین اپنے “استحکام” کے ساتھ دنیا میں یقین پیدا کر رہا ہے.

ٹیرف جنگ کے سامنے، چین نے بار بار کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔لیکن اگرلڑنا ہے،تو آخرتک ڈٹے رہیں گے. امریکہ کی غنڈہ گردی کا سامنا کرتے ہوئے چین نے جائز اورمناسب جوابی اقدامات اختیارکیے۔ یہ نہ صرف اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ہے، بلکہ بین الاقوامی تجارتی قوانین اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے لئے بھی ہے.چین کا “استحکام” اس اعتماد سے بھی آتا ہے کہ وہ اپنے معاملات کو اچھی طرح سے سنبھالنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ سپر بڑی مارکیٹ، معیشت اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے پالیسیوں اور وافر ریزرو پالیسی ٹولز کے ساتھ، چین منفی بیرونی اثرات کے خلاف قوتیں پیدا کرنے ، پائیدار اور صحت مند معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہے.ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین کھلی عالمی معیشت کی تشکیل کے لیے “مستحکم”عزم رکھتاہے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بدلتے ہوئے امریکہ کے مقابلے میں،چین معاشی ترقی کی زیادہ قابل اعتماد قوت ہے ۔چینی ثقافت میں “ہم آہنگی” کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ،لیکن بالادستی کی مخالفت کی مضبوط روایت بھی ہے۔ چین اپنے استحکام سے قوانین اور انصاف کی حفاظت، گلوبلائزیشن کو کھلے پن اور تعاون کے صحیح راستے پر لے جانے کو فروغ دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • چینی صدر کا ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ خطے اور دنیا کے امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا، وزارت خارجہ
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات