جنید اکبر کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔
جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
صدر پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر جنید اکبر پی ٹی آئی
پڑھیں:
جنید اکبر کے دو عہدوں پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، پارٹی کے صوابی گروپ اور یوتھ گروپ نے جنید اکبر کو بطور صوبائی صدر اب تک قبول نہیں کیا۔
روز نامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنید اکبر کا بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) عہدہ بھی پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو کھٹکنے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے جنید اکبر کی کارکردگی پر گہری نظر رکھ لی ہے اور کسی بھی کمزوری کی صورت میں مخالف دھڑے متحرک ہونے کو تیار ہیں۔ پارٹی کے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبران کو بھی جنید اکبر کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں نے صرف بانی تحریک انصاف کے فیصلے کی وجہ سے جنید اکبر کو قبول کیا ہے۔
قبل ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے وقاص اکرم پی ٹی آئی کے واحد امیدوار تھے تاہم بانی تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد جنید اکبر کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے انہیں نوٹیفائی کر دیا۔
گورنر ہاوس کے بیرونی گیٹ پر عوام الناس کے لیے صبح شام مفت کھانے کا انتظام کردیا گیا
مزید :