ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جسم یں وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے ریٹیلرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تاہم جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ اشیا کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں۔ مقامی صنعت کو جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اشیا کی برآمدات کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانی چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر شرکا نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں خاطر خواہ کمی سے مصنوعات کی کھپت اور نتیجتاً پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے ان اقدامات سے شرح مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔
شرکا نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ چلنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیںَ۔ حکومتی اصلاحات خوش آئند ہیں اور ان کے معیشت پر دُور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔
اجلاس میں چیئرمین پاکستان ریٹیل بزنس کونسل زید بشیر، شاہد حسین سی ای او سروس سیلز کارپوریشن، شہریار بخش سی ای او بیچ ٹری کے علاوہ وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیکس نیٹ میں کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر آل راؤنڈر نے خاموشی توڑ دی، سخت باتیں کر ڈالیں
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتادی۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغاز نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست کو بھول بھارت کے خلاف نئی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیئر بلے فخر زمان کے ان فٹ ہونے سے ہم پاور پلے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی پانے کے لیے ہمیں اپنے کھیل میں مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے اور ہمیں لمبی اننگز کی عادت ڈالنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک میچ جیتنے اور دوسرا ہارنے کے سلسلے کو ختم کرنا پڑے گا، مڈل آرڈر میں ہمارے بولرز وکٹ نہیں لے رہے ہیں، اس پر بھی کام کی ضرورت ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ہم 270 سے 280 رنز تک محدود رکھنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ آخر میں ہماری بولنگ زیادہ بہتر نہ رہی جبکہ بیٹنگ میں اچھا آغاز نہ ملنے کے سبب ہدف تک نہ پہنچ سکے اور پوری اننگز میں ایک بھی اچھی پارٹنر شپ نہ بن سکی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں جیسا کھیلنا چاہیے تھا ویسا کھیل پیش نہیں کرسکے، مجموعی طور پر ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی خراب رہی اور بہت ساری خامیاں سامنے آئیں جن کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حارث روف 100 فیصد فٹ تھے اسی لیے وہ میچ میں ٹیم کا حصہ بنے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ خود کو بہتر آل رائونڈر ثابت کروں، ہمیں بولنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی، آل رائونڈر خوش دل شاہ نے کہا کہ ایک مرحلے پر میچ میں واپس آگئے تھے، مگر ہم لمبی اننگز کی کمی کے باعث اچھا فنش نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی آوازیں کسنے پر دکھ ہوتا ہے، میں ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہو ں،کبھی انفرادی اننگز نہیں کھیلی۔