ڈمپر جلانے کا مقدمہ، آفاق احمد ضمانت منظور ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آفاق احمدکی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی، آفاق احمد کی پیروی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذر آتش کرنے کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی جبکہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آفاق احمد کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، آفاق احمد کو سرجانی ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد شہریوں کو اکسانے کا الزام ہے، آفاق احمد کی 2 مقامات میں اے ٹی سی نے ضمانت منظور کی تھی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آفاق احمدکی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی، آفاق احمد کی پیروی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرک نذر آتش کرنے کے مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی مقدمات میں لانڈھی اور عدالت نے
پڑھیں:
تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور
— فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔
چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس شرمناک دھاندلی کی علامت ہیں، ان دونوں کو جانا چاہیے، رہنما تحریک انصاف
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے متعلق تیمور جھگڑا کو نوٹس ملا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ تیمور جھگڑا کو جے آئی ٹی میں پیش ہو نے کا کہا گیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ درخواست گزار خود کہاں ہیں؟
جس پر تیمور سلیم جھگڑا کے وکیل نے بتایا کہ تیمور جھگڑا ملک سے باہر ہیں، جلد واپس وطن آ رہے ہیں۔
عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔