چیف جسٹس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمیں 26 ویں آئینی ترمیم قبول نہیں، بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، مقدمات کی سماعت کی تاریخیں تبدیل کردی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
عمرایوب نے کہا کہ چیف جسٹس کوبتایا کے بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتی، چیف جسٹس کو بتایا قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں آڑائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا ہم 26 ویں آئینی ترمیم کوتسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی بات بھی نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجہ نےلاپتہ افراد کا معاملہ بھی رکھا، پنجاب میں اسٹیٹ دہشتگردی سےمتعلق بھی بتایا۔
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھاجاتا ہے، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل کونسل کمیٹی پرایجنڈا طلب کیا تھا، کارکنان، بانی اوراہلیہ کےساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں آئین اورقانون پرعملدرآمد نہیں ہورہا، واضح الفاظ میں کہاملک میں اس وقت قانون کی بالادستی نہیں، نظام عدل کو آلہ کارکے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔
پریس کانفرنس سے قبل اپوزیشن کے پانچ ارکان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا کو آگاہ کیا۔
عظمی بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیف جسٹس کو سے ملاقات نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے ۔عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی سوچ رکھتا ہے ، یہ ایک جمہوری جماعت ہے ، وزیراعلیٰ کے پی اس حوالے سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہو گا وہی جو بانی چیئرمین کا فیصلہ ہو گا۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وٹس ایپ گروپ میں اراکین اسمبلی کو بل کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کی گزارش کی اور کہا کہ یہ بل خیبرپختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں اس لیے اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ نہ دیں۔ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ کیا آپ نے یہ بل پڑھا ہے ، آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی اور بل کی کاپی اردو میں ترجمہ کرکے آپ کو بھیجوں گا۔مزید بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو مخاطب کرکے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آپ کی تعلیم بھی انٹرمیڈیٹ ہے ، اس بل میں کوئی مسئلہ نہیں بس آپ کا ذاتی بغض کا مسئلہ ہے ، مگر اللہ حق ہے ۔وزیر اعلیٰ کے سخت الفاظ عاطف خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔