Jang News:
2025-02-22@05:05:23 GMT

عامر ڈوگر کی بات پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قہقہے

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

عامر ڈوگر کی بات پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قہقہے

عامر ڈوگر—فائل فوٹو

چیئرمین کمیٹی قائمہ کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم تو کچھ بھی نہیں کرتے جتنی سیاست ہمارے سول سرونٹس کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور  بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پیر فضل علی شاہ جیلانی نے سوال کیا کہ ساری دنیا میں کہاں این ٹی ایس ہے؟

ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ساری دنیا میں مختلف قوانین ہوتے ہیں، این ٹی ایس کا پیپر وزارتِ مذہبی امور نہیں بناتی، نصاب ہم دیتے ہیں، پیپرز میں عربی زبان سے متعلق بھی مواد ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں پیسوں کی عدم ادائیگی پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹے سے محروم ہونے کا خدشہ

عمران علی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معاونین کی عمر کی بالائی حد 50 سال ہے، فرانس میں سرکاری ملازمین چھٹی لے کر الیکشن لڑتے ہیں، وزیر بن جاتے ہیں اور مدت پوری ہونے پر واپس آ جاتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ یہاں تھوڑا ہلکے پھلکے انداز میں بات کروں گا، ہمارے ملک میں سول سرونٹس کو چھٹی لینے کی ضرورت نہیں، وہ ویسے ہی سارا دن سیاست کرتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ملک عامر ڈوگر کے ریمارکس پر اجلاس قہقہوں سے گونج اٹھا۔

ممبر کمیٹی بشیر خان نے اجلاس میں کہا کہ کار کے ذریعے بذریعہ سڑک حج پر جا سکتے ہیں، گاڑی کی آدھی قیمت کے برابر سیکیورٹی جمع کرانا ہوتی ہے۔

بشیر خان کا کہنا ہے کہ براستہ سڑک جانے والے عازمین کو جن ملکوں سے گزرنا ہے وہاں کا ویزا لینا لازم ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے مؤقف اپنایا ہے کہ کوئی پرائیویٹ طور پر براستہ روڈ حج پر جانا چاہتا ہے تو ہم این اوسی دیں گے۔

ممبر کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ بحری طریقے سے بھی حج کی سہولت دینا چاہیے۔

عطا الرحمٰن نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بحری جہاز کی سروس نہیں اس لیے نہیں بھیج سکتے، اگر بحری جہاز  چلیں تو ہمیں بحری جہاز  پر بھیجنے پر  کوئی مسئلہ نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ

پڑھیں:

ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے

سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں، جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذہشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزا مسائل اب کم ہوچکے ہیں۔

سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں ایک کروڑ پرائیویٹ ملازمین رجسٹرڈ ہیں۔ وزارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 19 ممالک میں پاکستان کے 24 کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ہیں، جن کو قونصلر رسائی حاصل ہے، پاکستان کا صرف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ وزارت کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے اور یو اے ای وزارت کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای ویزا پابندیاں نرم، 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
  • یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
  • ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کہاں ہوگا؟وزارت مذہبی امور کا نوٹیفکیشن جاری 
  • حکومت کی ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوششیں
  • کلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل2024ء اورانکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ء منظور
  • قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے کلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل 2024 کی منظوری دے دی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
  • سینیٹ کمیٹی اجلاس؛ وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کے ٹرانسپورٹ میں کتنے ملین ریال بچائے؟