پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس7 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18منٹ جاری رہا جس میں 4 بل منظور کر لیے گئے جبکہ 4 مؤخر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
کراچی ، صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی(اے بی این نیوز) شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبرآگئی، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا،کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں متوقع،نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی،نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
آئل سیکٹر کو پرائس کیپ کے ساتھ ڈی ریگو لیٹ کرنے کا اعلان