بنوں میں تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بنوں میں امن امان کی بگڑتی صورتِ حال پر تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
بنوں میں تاجروں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، تاجر برادری نے پولیس لائن چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں امن جلسے میں تاجروں کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان مطالبات پر کوئی عمل درامد نہیں ہو سکا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کو کنٹرول اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔