City 42:
2025-02-22@05:17:38 GMT

یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے: رانا تنویر حسین

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، نجی شعبے کے تعاون سے یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر کیا جائے گا۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کو 50 ارب کی سبسڈی دیتے ہیں،گزشتہ برس رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

 رواں سال حکومت نے رمضان پیکج کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کیے، ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار 40 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کے تحت نقد امداد دی جائے گی۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

 رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے غریب کو معیاری اشیاء نہیں مل پا رہی تھیں۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں صرف غیر منافع بخش  سٹورز بند کر رہے ہیں، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی سٹورز کو رمضان پیکج

پڑھیں:

یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے ، انتظام بہتر بناکر نجکاری ہوگی، حکومت کا اعلان

 

پاک سیکرٹریٹ کے باہر 2 روز سے سرکاری ملازمین کے احتجاج کا معاملہ بھی سینیٹ پہنچ گیا
ملازمین کی بات سنی جائے گی لیکن بلیک میل کسی سے نہیں ہونگے ،ایوان بالا میںپالیسی بیان

حکومت نے ایوان بالا میں پالیسی بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جائے گا نظام کو بہتر کر کے نجکاری ہوگی، پاک سیکرٹریٹ کے باہر 2 روز سے احتجاج کرتے سرکاری ملازمین کا معاملہ بھی سینیٹ پہنچ گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر عرفان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز شہادت اعوان اور شیری رحمٰن نے سرکاری ملازمین کے 2روز سے جاری احتجاج کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے بتایا کہ وزیر خزانہ ملازمین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ملازمین کی بات سنی جائے گی لیکن بلیک میل کسی سے نہیں ہونگے ۔ایوان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے سوال پر وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے پالیسی بیان میں بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کریں گے ،نجکاری ہوگی جس کے لیے اصلاحاتی عمل اپنایا جا رہاہے ۔اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے گزشتہ اجلاس میں اپنائے گئے رویے کے خلاف سینیٹ اجلاس کی کارروائی کابائیکاٹ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے معاملہ پر شدید تنقید بھی کی۔اجلاس میں نیپرا انتظامیہ کی جانب سے کابینہ کی منظوری کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔پریزائڈنگ آفیسر عرفان صدیقی نے بلوچستان میں پنجاب کے 7شہریوں کے المناک قتل کو بلوچستان اور پنجاب کے درمیان منافرت کی بجائے دہشگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں کے درمیان کوئی منافرت نہیں نہ کوئی منافرت پھیلا سکتا ہے۔ ایجنڈے میں شامل معمول کی دیگر کارروائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے ، انتظام بہتر بناکر نجکاری ہوگی، حکومت کا اعلان
  • یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، انتظام بہتر بناکر نجکاری کی جائے گی( حکومت کا اعلان)
  • رمضان المبارک میں چینی 130 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، رانا تنویر حسین
  • کے پی کابینہ نے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے سمیت رمضان اور عید پیکج کی منظوری دیدی
  • یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، انتظام بہتر بناکر نجکاری کی جائے گی، حکومت سینٹ کو جواب
  • حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا
  • رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں