چیف جسٹس سے ملاقات میں پی ٹی آئی نے کیا مطالبات پیش کیے، رہنماؤں نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی اور ان سے چیف جسٹس سے ملنے کی منظوری لی تھی، جس میں عمارن خان نے کہا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے رکھا جائے۔
ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں۔ عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نہ ہی ان کی بچوں سے بات کروائی جاتی ہے۔ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھی سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس سے بات کی، اسی طرح لاپتا افراد سے متعلق بھی انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سے لوگوں کو غائب کیا جاتا ہے۔ بلوچستان میں حالات اتنے خراب ہے کہ لوگ وہاں آزادی کی بات کررہے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کے ساتھ معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی ۔ افراط زر، قوت خرید اور بے روزگاری کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کو تفصیلات بتائیں۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے بانی پی ٹی آئی کے خطوط کے حوالے سے ان کے ساتھ بات ہوئی ، ہم نے کہا ہے کہ ہم لوگ 26 ویں آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے، ان خطوط پر کمیشن بیٹھنے چاہییں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا ہمارے کارکنوں کو جعلی مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی ۔ وکلا کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا ۔ اسی طرح ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ ان کے سامنے رکھا۔
چیف جسٹس کو ہم نے بتایا کہ وکلا کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان پر کئی ایف آئی آر اور جعلی مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں پولیس اور پولیس گردی کے ساتھ خفیہ اداروں کے منفی عمل سے متعلق بھی باور کروایا۔ ہم نے کہا کہ بحیثیت چیف جسٹس عدلیہ کا تحفظ آپ کی ذمے داری ہے قانون کی بالادستی کے لیے اقدامات آپ نے اٹھانے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کو سے ملاقات نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
دفعہ 144 نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
شہر قائد کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، 5سےزائدافراد جمع ہونےپرپابندی ہوگی۔ کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کیلئے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے اس حوالے سے کمشنرکراچی نے ضلع وسطی میں دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے اعلان کے پیش نظر دفعہ144نافذ کی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے حوالے سے بھی کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ریلی، احتجاجی مظاہرہ اور5سے زائد افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔