چکوال کے گائوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا،  بعدازاں میڈیارپورٹس کے بعد تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرگودھا: 1 بھائی قتل، دوسرے کو زخمی کرنے کے کیس، 1 مجرم کو پھانسی، دوسرے کو 35 سال قید

— فائل فوٹو

سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔

2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکوئوں نے ایک اور جان لے لی،بائیک رائیڈر قتل
  • کلری پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کاکارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
  • افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
  • لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • سرگودھا: 1 بھائی قتل، دوسرے کو زخمی کرنے کے کیس، 1 مجرم کو پھانسی، دوسرے کو 35 سال قید