وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب تحریکِ فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی، ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عمران خان سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، انہیں جیل ایک تفریحی پارک کی طرح نظر آتی ہے، جہاں کسی بھی وقت، بغیر کسی ضابطے کے، کوئی بھی آ جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں، خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔  

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے، ان سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بَک رہے ہیں، پہلے بانیٔ پی ٹی آئی ان کے بارے میں اخلاقیات سے گِری گفتگو کرتے تھے اور اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا، ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔

متعلقہ مضامین

  • انتشاری ٹولے نے جن کو خط لکھے انہی کیخلاف مہم چلاتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کیخلاف پروپگنڈا مہم چلاتے ہیں :عظمیٰ بخاری
  • جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،عظمیٰ بخاری
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں‘عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری
  • اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کا محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل