حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے.سپریم کورٹ آئینی بنچ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اپنایا کہ اصل مسئلہ گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوسکتا.
(جاری ہے)
جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیئے کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے انہوں نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے، سارا مسئلہ ہی قانون پر عملدرآمد کا ہے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ پورٹ قاسم، کورنگی، انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں میں دو دو فٹ کے کھڈے حادثات کا باعث بنتے ہیں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بہت سارے قوانین تبدیل کرکے جرمانے بڑھائے گئے ہیں . جسٹس امین الدین خان کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ اس کیس پر ہم تفصیلی حکم جاری کریں گے تب تک کیس زیر التوا رہے گا جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اوورلوڈنگ کے مسئلے کو حل کرنا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حادثات سے مرنے والوں کی تعداد لوڈنگ کے
پڑھیں:
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔
کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔