UrduPoint:
2025-04-15@06:27:44 GMT

'اردو پڑھنے والے کٹھ ملا ہوتے ہیں'، وزیر اعلیٰ اتر پردیش

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

'اردو پڑھنے والے کٹھ ملا ہوتے ہیں'، وزیر اعلیٰ اتر پردیش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) اردو کے متعلق ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے متنازعہ بیان پر نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہی متعدد اہم ہندو سماجی، سیاسی شخصیات نیز صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں نے بھی اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اردو اور فارسی کے پیچیدہ الفاظ استعمال نہ کریں، دہلی پولیس

فرہنگ آصفیہ کے مطابق 'کٹھ ملا' کا مطلب 'کم پڑھا لکھا' ہوتا ہے جبکہ فیروزاللغات میں اس لفظ کے معنی 'جاہل، دقیانوس' لکھا ہے۔

معاملہ کیا ہے؟

اترپردیش اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی جے پی حکومت نے اعلان کیا کہ اراکین اسمبلی اب بھوجپوری، اودھی، برج اور بندیل کھنڈی میں بھی اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر اسمبلی میں اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے قائد ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ اتر پردیش میں بڑی تعداد میں لوگ اردو بولتے ہیں، اس لیے اسے بھی اسمبلی کی کارروائی میں شامل کیا جانا چاہئے۔

سردار بھگت سنگھ، جلیبی اور اردو کا اخبار

وزیر اعلیٰ یوگی نے اس پر جواباﹰ کہا کہ جو لوگ اردو پڑھانے کی وکالت کرتے ہیں وہ ملک کو' کٹھ ملا پن‘ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، لیکن ایسا نہیں چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ بچوں کو مولوی بنانا چاہتے ہیں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہو گا۔

سیاسی رہنماؤں نے یوگی کے اس بیان کے بعد حکومت کی منشا پرسوال کھڑے کئے اور حکومت کومتعصبانہ ذہنیت کی حامل قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جبکہ اردو کو یوپی میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے تو ایک کےساتھ سوتیلا رویہ کیوں؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ اردو کے 'خلاف' بیان میں یوگی نے اردو کے کم ازکم نو الفاظ استعمال کیے اور دوسرے روز اپوزیشن پر حملہ کرنے کے لیے اردو کے ایک شعر کا سہارا بھی لیا۔

'کاش اردو پڑھی ہوتی!'

معروف صحافی ارملیش کا کہنا تھا کہ اردو اور ہندی دو مختلف زبانیں ہیں جن کے رسم الخط مختلف ہیں لیکن دونوں کو نہ تو مکمل طور پر الگ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات کرتے ہوئے کہا، "اردو ایک خوبصورت زبان ہے۔ میرے بہت سے دوست ہیں جن کی اردو بہت اچھی ہے۔

ان میں سے کچھ ہندی میں لکھتے ہیں۔ ان کی ہندی پڑھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔ کاش میں نے بھی زمانہ طالب علمی میں اردو پڑھ لی ہوتی! میری ہندی بہتر ہو سکتی تھی! جب بھی میں اردو کے معروف الفاظ سے مزین ہندی پڑھتا ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔"

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ اردو زبان کی ترقی میں اترپردیش کا اہم کردار رہا ہے لیکن وزیر اعلیٰ اسی زبان کے خلاف بول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ نہایت مضحکہ خیز ہے کہ وہ اردو کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور اسی زبان کے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ چار منٹ بیس سیکنڈ کے اپنے خطاب میں انہوں نے نو مرتبہ اردو الفاظ استعمال کیا ہے۔" 'ذہنیت کی عکاسی'

روزنامہ جدید خبر کے مدیر معصوم مرادآبادی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ نے اردو کے متعلق جو کچھ کہا وہ دراصل ان کی ذہنیت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

معصوم مرادآبادی نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے نہیں معلوم یوگی جی نے جسٹس آنند نرائن ملا کا نام سنا بھی ہے یا نہیں، جو لکھنئو میں ہی پیدا ہوئے تھے اور کہا تھا، 'اردو میری مادری ‍زبان ہے، میں اپنا مذہب چھوڑ سکتا ہوں لیکن مادری زبان نہیں چھوڑ سکتا۔"

کانگریس کے رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا،"جس زبان کو ایک صوبے کے سربراہ کٹھ ملا کی زبان کہہ رہے ہیں کوئی انہیں بتائے کہ اردو کٹھ ملا کی نہیں آنند نرائن ملا کی زبان ہے۔

"

آنند نرائن ملا نے لکھنئو کے فرنگی محل مدرسے میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعد میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور انیس سو پچپن میں لکھنئو ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے، جہاں ان کا یہ تبصرہ کافی مشہور ہوا تھا، "پولیس جرائم پیشہ لوگوں کا سب سے منظم گروہ ہے۔" وہ انجمن ترقی اردو ہند کے صدر بھی رہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بے شمارغیر مسلم ہیں جنہوں نے نہ صرف اردو زبان کی آبیاری کی بلکہ اردو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ان میں بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم ایک مدرسے میں اردو میں حاصل کی تھی۔ اردو کی مخالفت کوئی نئی بات نہیں

معصوم مرادآبادی کا کہنا تھا کہ یوپی اسمبلی میں اردو زبان کی مخالفت کوئی نئی بات نہیں۔ "ایسا کئی بار ہوچکا ہے۔ اردو میں حلف لینے کا مطالبہ کرنے والے ممبران اسمبلی کو اس سے باز رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ معاملہ عدالت تک پہنچا۔

"

خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اردو بولنے والوں کی تعداد تقریباﹰ چھ کروڑ ہے۔ یہ دارالحکومت دہلی کے ساتھ ملک کی چھ ریاستوں میں دوسری سرکاری زبان ہے۔

معصوم مرادآبادی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں میں اس وقت اردو بستر مرگ پر ہے۔ راجستھان میں بی جے پی حکومت نے اردو کی جگہ سنسکرت ٹیچر بھرتی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ سہ لسانی فارمولے میں اردو کی جگہ سنسکرت کو شامل کردیا گیا ہے۔ مدھیا پردیش کی بی جے پی حکومت ایسے چھپن گاؤں کے نام تبدیل کر رہی ہے، جو اردو میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا،"اس کی وجہ اردو کے تئیں ہماری بے حسی بھی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الفاظ استعمال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی انہوں نے بی جے پی اردو کے کہ اردو زبان ہے رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، طلال چوہدری
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں: کوشل مینڈس
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ