انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فرازکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2مقدمات درج ہیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب اور عمیر نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت کی۔ کنول شوزب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمیر نیازی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ضمانت میں توسیع رہنماؤں کی پی ٹی ا ئی شبلی فراز

پڑھیں:

ٹرک جلانے کے مقدمات؛ آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ٹرک جلانے کے مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 
 

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ٹرک جلانے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں  وکلائے صفائی جاوید چھتاری، خالد حشمت اور فاروق ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ تحقیقات جاری ہے کچھ دفعات ہیں جو غلطی سے ڈال دی گئی ہیں انہیں بھی تبدیل کرنا ہے، لہذا ضمانت نہ دی جائے۔ 

وکلائے  صفائی نے مؤقف دیا کہ ہمارے موکل پر تو مقدمات بنتے ہی نہیں، کس جرم میں انہیں جیل میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع
  • آفاق احمد کی 2 مقدمات میں ضمانت؛ رہائی پھر بھی نہ ملی
  • مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نئے مقدمے میں گرفتار
  • بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
  • 26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ٹرک جلانے کے مقدمات؛ آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش
  • 9 مئی کے 13 مقدمات؛ چالان عدالت میں پیش