پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کے مطابق پاکستان سے 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ آج بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ اری چاول کی کھیپ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔
ٹی سی پی نے انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے چاول کے سپلائرز کا انتخاب کیا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول کی خریداری کا حکومتی سطح پر معاہدہ کیا تھا۔ اگلی شپمنٹ بھی رواں ماہ روانہ کی جائے گی۔
سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان سے سرکاری سطح پربنگلا دیش جانے والی یہ پہلی تجارتی کھیپ ہے۔ بنگلا دیش کو چاول کی کھیپ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نال بردار جہاز ایم وی سبی سے کی جائے گی۔ پی این ایس سی کا کوئی جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں بسنت منانے کا معاملہ؛ موٹر سائیکل پر پابندی سمیت اہم تجاویز زیر غور
لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی جس کے لیے موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔
پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف کی ہدایت پر بسنت پر بند کمرہ بڑا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر نے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کی اندرونی کہانی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔
بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کروا لیے گئے، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی۔
بسنت سے پہلے جون میں ڈور اور پتنگ کی چیکنگ کے لیے کسی مقام پر ریہرسل ہوگی جبکہ بسنت کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے کی رجسٹریشن ہوگی۔
بسنت کے موقع پر موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔
بسنت نائٹ اور ڈے منائی جائے گی جبکہ ڈھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر چرخی پر پابندی اور ڈور کے پنے میں فروخت کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر بڑی پتنگ اور گڈے نہیں آڑ سکیں گے۔
بسنت پورے لاہور میں منانے کی اجازت ہوگی جس میں غیر ملکی سیاحوں کو بلانے کی حمکت عملی بنائے جائے گی۔