City 42:
2025-02-22@05:15:51 GMT

عامر لیاقت حسین کیس میں  دانیہ شاہ کی درخواست مسترد

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

 احسن عباسی: عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے کیس  میں دانیہ شاہ کی درخواست مسترد  ہوگئی۔

 سندھ ہائیکورٹ  میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دانیہ شاہ وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،ایس ایچ او بریگیڈ ،ایڈیشنل ایس ایچ اور نامزد ملزمان جاوید اور ثاقب بھی پیش ہوئے۔

 عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی،اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی ہے،ورثاء قبر کشائی نہیں چاہتے تھے۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

 دانیہ شاہ نے کہاکہ میری عامر لیاقت سے شادی 5 فروری 2022 کو ہوئی تھی ، 24 اپریل 2022 کو لودھراں اپنے گھر والوں سے ملنے گئی تھی 9 جون 2022 کو عامر لیاقت کی موت کا پتہ چلا۔

 دانیہ شاہ نے کہاکہ ممتاز ،علی جاوید ،ثاقب اور دیگر ملازمین میری عامر لیاقت سے شادی پر خوش نہیں تھے ،میری استدعاہے کہ عامر لیاقت کے ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

 ماتحت عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی تھی۔
 

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ کی قید کی سزا سنا دی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔

پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کیلیے خوشخبری

عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی۔عدالت نے فاضل صدیقی کوتوہین عدالت کا مرتکب قرار دیکر گرفتار کرنےکا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کی سزا سنا دی۔

وکلا کی جانب سے فاضل صدیقی کو سزا سنانے اور گرفتار کرنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے فاضل صدیقی کو کنٹرول روم منتقل کردیا ہے۔وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے سینئر وکیل کو دی جانے والی سزا پوری وکلا برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ سزا فاضل صدیقی کو نہیں بلکہ پوری وکلا برادری کو سنائی گئی ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سینئر وکیل فاضل صدیقی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، کالے کورٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

محتسب پنجاب اور "شرکت گاہ" کے اشتراک سے گول میز کانفرنس ،خواتین کے تحفظ سمیت اہم معاملات پرغور

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
  • حکومت نے شکیل آفریدی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
  • حکومت امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی
  • شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ، حکومت نے تجویز مسترد کردی
  • اداکار احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست کردی
  • لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل کو 1 ماہ قید کی سزا سنا دی
  • لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ کی قید کی سزا سنا دی 
  • مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل شروع ہوگیا
  •   ”بیڈ ٹچ“ میں ملوثبھارتی فوج کے کرنل کی سزا کیخلاف درخواست مسترد