نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری کو سی ڈی اے یونین کے انتخابات میں مختلف دھڑوں نے حصہ لیا اور انتخابات کے نتیجے میں سی بی اے چوہدری یاسین گروپ نے کامیابی حاصل کی۔ خط میں کہا گیا کہ یہ انتخابات سی ڈی اے کے سب سے پرامن انتخابات رہے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ان انتخابات میں کسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور جو کچھ تھوڑے بہت مسائل تھے انہیں انتخابات کی ذمہ داری سنبھالنے والے ڈائریکٹر لیبر عطاباری نے احسن طریقے سے حل کروایا۔ خط میں کہا گیا کہ پر امن انعقاد کروانے پرڈائریکٹر لیبر عطاباری خراج تحسین اور تعریف کے قابل ہیں ۔ انڈسٹریل ریلیشن کمیشن بذریعہ خط انہیں خرا ج تحسین پیش کرتا ہے اور انکی کارکردگی کو سراہتا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن ڈائریکٹر لیبر انتخابات کے میں کہا گیا

پڑھیں:

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس

اس موقع پر مقررین نے امام مہدی (عج) کے ظہور اور موجودہ حالات کے تناظر میں خطاب کیا اور انقلاب اسلامی ایران کی مناسبت سے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس انقلاب کو امت مسلمہ کا انقلاب قرار دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس کا انعقاد

پشاور۔ جامعہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں بمناسبت ولادت امام مہدی (عج) اور 46ویں سالگرہ انقلاب اسلامی ایران ’’امام مہدی (عج) کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے خطابات کئے، جبکہ معززین اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے امام مہدی (عج) کے ظہور اور موجودہ حالات کے تناظر میں خطاب کیا اور انقلاب اسلامی ایران کی مناسبت سے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس انقلاب کو امت مسلمہ کا انقلاب قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے سندھ کی صنعتوں سے 120 ارب روپے وصول کئے
  • ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات
  • سعودی عرب کے لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں، اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ 
  • معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت
  • صرافہ مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر
  • ایگریکلچر کے موقع پر سیڈا کے تحت مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد
  • پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس
  • حکومت کا تیزرفتار کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے
  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 23فروری کو ہونگے