چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اور بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: مڈل آرڈر کی ناکامی افغانستان کی شکست کی وجہ قرار

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جونا تھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی بنیادی وجہ مڈل آرڈر کی ناکامی رہی جبکہ حریف ٹیم کے بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  دوران میچ کراچی کے تماشائیوں نے ہماری ٹیم کو  بہت زیادہ سپورٹ کیا۔اپنے حامیوں کی موجودگی میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ہمیں رنز بنانا ہوں گے۔پہلے میچ میں ناکامی ضرور ہوئی ہے لیکن اگلے میچز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقا  کی اچھی بولنگ کی وجہ سے ہم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ،اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

دریں اثنا افغانستان کے خلاف سینچری جڑنے والے جنوبی افریقی بیٹر ریان ریکلٹن نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میری اچھی کارکردگی ٹیم کی فتح میں معاون ثابت ہوئی، کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ، اگلے میچز میں جیت کے لیے میدان میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی حالیہ دنوں میں کار کردگی اچھی رہی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی سہ قومی کرکٹ سیریز سے ہمیں بہت فائدہ ہوا اور مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونےمیں مدد ملی۔  پاکستان کے  خلاف نیوزی لینڈ کے تین سورنزکے ہدف کو سامنے رکھ کر کراچی کی وکٹ پر ہم نے حکمت عملی بنائی،خوشی ہے کہ کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • چمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی: مڈل آرڈر کی ناکامی افغانستان کی شکست کی وجہ قرار
  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کی شاندار فتح، افغانستان کو 107 رنز سے شکست
  • جنوبی افریقا کا چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
  • جنوبی افریقا کا چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی:جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سےہرادیا
  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت  کے لیے316 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف
  • چیمپئینز ٹرافی: جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری