اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق،حادثے میں جھلسنے والے مزدور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب اسٹیل مل میں پگھلاہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 4 مزدو جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ بوائلرکا توازن بگڑنے کےباعث پیش آیا۔
حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔
سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیل مل میں
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ احسان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ بلدیہ قائمخانی کالونی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزحمت پر 30 سالہ معین الدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد سول اسپتال لیجایا گیا۔
اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا سچل اسکیم 33 جہانگیری ٹاؤن سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ احمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
سچل پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔